کوڑے سے لوڈ گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر سی ای او ویسٹ کمپنی برہم‘ کارروائی کی ہدایت 


ملتان (خبر نگار خصوصی)سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر نے کوڑے سے لدی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور گاڑیوں کے کور ہونے کے باوجود اسے استعمال میں نہ لانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
یہ ہدایت انہوں نے صبح سویرے صفائی کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے دورے کے موقع پر منیجر آپریشنز کو جاری کیں۔محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ ڈمپنگ سائیٹ کی طرف جانیوالے ڈمپرز، ٹرالیوں اور کنٹینرز کو کور نہ کرنے سے کوڑاکرکٹ دوبارہ سڑکوں پر گرجاتا ہے جس سے ورکرز کی ساری محنت اکارت چلی جاتی ہے۔

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف شکنجہ تنگ کیاجائے: اے ڈی سی
وہاڑی (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید خالد محمود گیلانی نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جائے گراں فروش اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جس کیلئے انسپکشنز کی تعداد کو بڑھایا جائے اور جو بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرے اس کو جرمانہ اور مقدمہ کا اندراج کیا جائے۔
 انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن، اے سی وہاڑی نعمان محمود، اے سی بوریوالا عادل عمر، اے سی میلسی کامران افضل بخاری،اے سی ایچ آر ایم محمد شفیق، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔
تذکرہ محبوب کبریا کانفرنس کا انعقاد
منڈا چوک ( نامہ نگار) مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام وسندیوالی میں سالانہ تذکرہ محبوب کبریا کانفرنس منعقد ہوئی جس سے مولانا عبد الخالق رحمانی ، مولانا عبد المجید قاسمی ، قاری محمد بلال صفدر ، محمد عامر رفیق قاضی ، مولانا داو¿د اشرف، قاری عبد الغفور معاویہ ،رانا محمد طارق علی ، قاری عبد المجید، صاحبزادہ محمد حسنین معاویہ ،صاحبزادہ مسعود الرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے حبیب کا ہر اچھے مقام پر تذکرہ کرکے آپ کی عظمت کو واضح کیا آپ عظیم الشان ہستی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن