آزادی مارچ ریاستی اداروںنہیں حکومت کیخلاف ہے: مسز شاہدہ احمد 

Oct 29, 2022


خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ پرامن آزادی مارچ ریاستی اداروں کے خلاف نہیں بلکہ امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنے کی عوامی جدوجہد ہے وہ لانگ مارچ کے حوالے سے معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈحکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح فلاپ ہو چکی ہے جبکہ قومی معیشت مسلسل تنزلی کی راہ پر گامزن ہے اگر فوری طور پر ملک وقوم کو نہ سنھبالا گیا تو صورتحال مزید ابتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے کارکنان قافلوں کی صورت میں نکلیں گے اور لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے حکومت کے پاس الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں ہمارا بنیادی مطالبہ ملک میں فوری صاف و شفاف انتخابات ہیں اور یہ آئینی و قانونی اور جمہوری مطالبہ ہے۔
مسز شاہدہ احمد
تحریک لبیک ملتان ڈویژن 
کے ذمہ داران کا اجلاس
خانیوال(خبر نگار)تحریک لبیک ملتان ڈویژن کے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد کیاہوا جس میں ڈویژنل سرپرست اعلیٰ پیر اشرف خالد سیفی نے 
خصوصی شرکت کی اجلاس کی صدارت امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کی جبکہ اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع ، خانیوال،ملتان، لودھراں اور وہاڑی کے ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا مولانا حافظ خادم حسین رضوی کے تین روزہ دوسرے سالانہ عرس کی بھرپور تیاری کی جائے اجلاس میں تیاریوں کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں