میپکو نے 2لاکھ 18 ہزار خراب اور جلے ہوئے میٹر تبدیل کر دئیے 


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 2لاکھ18ہزار763خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کئے ہیں۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق تبدیل ہونے والے میٹرز میں 2لاکھ12ہزار سنگل فیز اور 6ہزار745تھری فیز میٹرز شامل ہیں۔ جولائی تا ستمبر کے دوران ملتان سرکل میں 23229، وہاڑی سرکل میں 20447،35029، مظفرگڑھ سرکل میں 34140اورخانیوال سرکل میں 19087خراب اورجلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے۔
طیب نیئر بھٹی تحریک انصاف ماچھیوال کے صدر نا زرتاش علی جنرل سیکرٹری ‘ نوٹیفکیشن جاری 
 ماچھیوال(نامہ نگار) تحریک انصاف ماچھیوال کی تنظیم کا نوٹیفکیشن جاری صدر طیب منیر بھٹی، جنرل سیکرٹری رانا زرتاش علی، سینئر نائب صدر انجینئر عبد الاحد، سینیٹر نائب صدر چوہدری شہروز، سینئر نائب صدر رانا دالدار عزیز، چوہدری مزمل نور، عاصم تنویر برولا، محمد ندیم، قاسم انصاری، عدیل گل، محمد عمران نجمی‘حامد رضا، بلال مقصود، برہان انور اٹال، عامر شبیر، عمر منظور، ملک نصیر، چوہدری فرہان شفیق، اسد سعید جٹ، ملک زاہد، وقار احمد، راشد شفیق، اسامہ ممتاز رحمانی، راو¿ دلبر، بلال انور، مہر راشد علی، فنانس سیکرٹری راحیل اکرم، ڈپٹی فنانس شرجیل احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری۔
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے: عبدالحمید بلوچ
شاہ جمال (نامہ نگار )بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان رجسٹرڈ کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار عبد الحمید خان بلوچ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پرکہا کہ بھارت کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے 1947 میں بھارتی فوج کشمیر میں داخل ہوئی اور اس نے سری نگر میں اترتے ہیں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم قتل عام اور جبری قبضے کا آغاز کیا جو کہ آج تک جاری ہے۔
 کشمیر کے معاملے پر حکومت پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں کئی بار پہنچایا اور ہر بار اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے کر اس کے حل کے لئے بھارت پر زوردے۔

ای پیپر دی نیشن