نگران وزیر اعظم کل2 روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

 اسلام آباد (آئی این پی ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ (کل)پیر کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ نگران وزیراعظم پیر اور منگل کو لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نگران وزیر اعظم سے گورنر اور نگران وزیر اعلی پنجاب بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن