اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک کا اتحادی نہیں۔ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ پاکستان کے بہت سے ممالک کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر تاریخی م¶قف قائم ہے جو کہ قائداعظم نے دیا تھا۔ پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر بھی واضح م¶قف سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردانوں پر عملدرآمد چاہتا ہے ہم آرٹیکل 370 کو کلاعدم کرنے کے غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور او آئی سی جیسے پلیٹ فارمز پر فلسطین کیلئے آواز اٹھائی۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ سٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان نے غزہ کے اطراف اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل کیلئے راہداری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد پر یکم نومبر کے بعد قانونی کارراوئی کی جائے گی۔ تمام رجسٹرڈ مہاجرین اس کارروائی سے مستثنیٰ ہیں۔ پاکستان کو زیادہ تحفظات افغانستان میں موجود دہشتگردوں سے ہیں۔