اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی و درستگی کی مقررہ مدت ختم ہو گئی۔ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں منجمد ہوگئیں۔ ووٹ کا اندراج، منتقلی و درستگی شام 5 بجے تک الیکشن کمشن دفاتر سے کرائی جا سکتی تھی۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے منجمد ہونے والی انتخابی فہرستیں ہی ملک میں آئندہ عام انتخابات میں استعمال ہوں گی۔