لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اتحاد امت پاکستان اور الامین فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں پہلی بار تنظیم اتحاد امت پاکستان کے شریعہ بورڈ کے 100سے زائد مفتیان کرام ،شیوخ الحدیث اورشیخ القرآن نے بعنوان ”اسلام میں ماحولیاتی آلودگی کا حل “کے موضوع پر زیر صدارت پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان صدر الامین فاﺅنڈیشن اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کے قدرتی ماحول کے متعلق کم و بیش 750 قرآنی آیات نا زل ہوئی ہیں۔ آپنے 500 سے زائد کھجور کے درختوں کا باغ لگایا ۔یا پھر انہوں نے اپنی زندگی میں 500 کھجور کے درخت لگائے ہیں اس لئے ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم 500درخت لگاکر ایک سچے مسلمان اور اچھے شہری کا کردار ادا کرنا چاہیے۔مفتیان کرام 25کروڑ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں 500درخت لگا کریا لگوا کر سنت نبوی پر عمل کریں۔ پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے کہا کہ ملک گیر سطح پر تنظیم اتحاد امت پاکستان اور الامین فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جمعہ 3 نومبر کو ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ماحولیات کے موضوع پر خطبہ دیاجائے۔ اپیل کی ہے کہ حکومت درخت لگانے کے حوالے سے قانون سازی کو یقینی بنائے۔ شجرکاری پر کتابیں لکھوائے ، ادبی ادارےاسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں شجرہ کاری پر مقابلہ مضمون نویسی کرائیں،شاعر حضرات شجرہ کاری کے موضوع پر مشاعرے کریں۔
ہر مسلمان 500درخت لگاکر سنت نبوی ادا کرے،فتویٰ تنظیم اتحاد امت
Oct 29, 2023