لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ الیکشن میں اترنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور ان کو اجازت ملنی چاہیے۔سوائے ان کے جو 9 مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ اور ان میں ملوث ہیں۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ اب یہ عدالتوں پر ہے کہ وہ اپنا فیصلوں سے اپنی عزت بڑھائیں اور عوام کا ان پر اعتماد بحال ہو۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کو ملنے والے ریلیف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے جو بھی عدالت نے فیصلہ کیا ہے،ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔