لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ممتاز رہنما صدر مولانا محمد علی قادری ہوا۔ جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل چونکہ سکول اور ہسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے اور امریکہ اس کی سرپرستی کر رہا ہے جس سے فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور بیمار شہید ہو چکے ہیں اس لئے جمعیت تحفظ پاکستان کا اجلاس متفقہ طور پر مطالبہ کرتا ہے کہ امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے اور ان کی اشیاءکا بائیکاٹ کریں ۔