سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

Oct 29, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں تحفظ ڈائریز کے سلسلے میں تحفظ مرکز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں آئی جی پنجاب نے پولیس تحفظ مرکز خوشاب کے عملے، شہریوں، بچوں اور ٹرانسجینڈرز سے ملاقات کی۔ انسپکٹر لیگل فوکل پرسن تحفظ مرکز خوشاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز خوشاب نے اپنے قیام سے اب تک 633 افراد کو سماجی تحفظ فراہم کیا ہے۔21 این جی اوز کے ساتھ ایم او یوزر سائن، 61 ٹرانسجینڈرز، ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار 7 خصوصی افراد کی مدد کی، نشے کے عادی 32 افراد کا علاج کروایا اور 26 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا۔

مزیدخبریں