لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 30 سے زائد ایف آئی آرز میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ہے۔اشتہاری مجرم لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری،نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اشتہاری مجرم کی شناخت محمد زمان کے نام سے ہوئی جو شہری کی جیب سے موبائل چوری پر لڑائی جھگڑا کررہا تھا۔ سیف سٹی ٹیم نے ڈولفن پولیس کو موقع پر بھیجا،چیک کرنے پر مجرم ریکارڈ یافتہ نکلا۔ملزم کو گرفتار کرکےساندہ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔