ہائیکورٹ: 30 اکتوبر تا 23 دسمبر‘ 12 ڈویژن 25 سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگے

Oct 29, 2023

لاہور (خبر نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 30 اکتوبر سے 23 دسمبر تک کیسوں کی سماعت کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا،روسٹر کے مطابق 12 ڈویژن بنچ اور 25 سنگل بنچ کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ پر مشتمل دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسوں کی سماعت کرےگا، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کےخلاف اپیلوں،جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بنچ سول اپیلوں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب اپیلوں ، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل دو رکنی بنچ سول اپیلوں ،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس وحید پر مشتمل بنچ انسداد دہشت گردی و دیگر مقدمات ،جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل بنچ بینکنگ و دیگر مقدمات ،جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بنچ ٹیکس اپیلوںو دیگر مقدمات ، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ سزائے موت کےخلاف اپیلوں ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل بنچ سول اپیلوں ،جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بنچ سول اپیلوں اور کمرشل کیسوں،جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاءباجوہ پر مشتمل بنچ منشیات اپیلوں سمیت دیگر کیسوں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دہشت گردی کی اپیلوں کی سماعت کرے۔

مزیدخبریں