لاہور (خبر نگار)سپریم کورٹ بار کاسالانہ جنرل ہاﺅس اجلاس کا انعقاد ہوا، سربراہی صدر سپریم کورٹ بارعابد زبیری نے کی،سیکرٹری مقتدر اختر شبیر نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی،اجلاس کے شرکاءنے سالانہ بجٹ رپورٹ کی منظوری دےدی،اجلاس میں سپریم کورٹ بارہاوسنگ سوسائٹی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں نائب صدر بشریٰ قمر ، احسن بھون، شفقت محمود چوہان، رانا بختیار اور نوید سہیل ملک ، شہزاد شوکت ، منظور علی گیلانی بھی شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ بار کاسالانہ جنرل ہاﺅس اجلاس ‘سالانہ بجٹ رپورٹ کی منظوری
Oct 29, 2023