نسیم کا کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع، ویڈیو شیئر کردی

Oct 29, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کردیا ہے۔نسیم شاہ نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کردی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ نے سیشن کے دوران کارڈیو سٹریچنگ کی۔۔ فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ میرا ری ہیب بہت اچھا جارہا ہے، ڈاکٹر امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور محنت کر رہا ہوں۔ اپنے ملک کیلئے دوبارہ کھیلنے اور کرکٹ میں واپسی کیلئے منتظر ہوں۔ یہ سفر مشکل، تنہا اور نہ ختم ہونے والا ہے۔ آپکی دعاو¿ں کی بدولت میں بہتر محسوس کر رہا ہوں اور دن بہ دن خود کو مضبوط اور فٹ محسوس کر رہا ہوں۔ جلد آپکو گراو¿نڈ میں دکھائی دوں گا۔

مزیدخبریں