تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) غزہ جنگ نے اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات ڈالے ہیں۔ اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے نقصان کا تخمینہ سات ارب ڈالر سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔