آشیانہ ریفرنس: بریت درخواستوں پر شہباز شریف ‘ احد چیمہ کے وکیل کے دلائل مکمل

Oct 29, 2023

لاہور (کورٹ رپورٹر) احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہا¶سنگ پراجیکٹ ریفرنس میں شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے۔ عدالت نے دیگر دو ملزموں کے وکلاءکو یکم نومبر کو دلائل دینے کیلئے مہلت دے دی۔ وکیل شہباز شریف نے موقف اپنایا آشیانہ اقبال ریفرنس سیاسی انجینئرنگ کا انوکھا کیس ہے۔

مزیدخبریں