جناح ہا¶س حملہ، عمر چیمہ سمیت 153 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میںآئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ جس میںموقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی کے نظربندی کیس میں عدالتی حکم پر رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ادھر انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہا¶س جلا¶گھیرا¶ کیس میں عمر سرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی۔ اعجاز چوہدری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جا سکا، انسداد دہشتگری عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاور جلا¶ گھیرا¶ کے مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری پر وکلاءکو دلائل کے لیے3 نومبر کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہا¶س حملہ اور توڑ پھوڑ کیس کے ملزم وقاص کو 4 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن