سی ٹی ڈی کا آپریشن‘ 10 دہشت گرد گرفتار‘ اسلحہ‘ دھماکہ خیز مواد برآمد

Oct 29, 2023

لاہور (نامہ نگار) کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 117خفیہ آپریشنز کئے۔ جن کے دوران 117مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے10مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں گرفتار دہشت گردوں میں سید آغا، محمد نعمان، عطاءالرحمان، محمد اسامہ، صدیق، شاہ نواز، محمد سفیان سرور، محمد صفدر، قاسم خان اور عبدالحق شامل ہیں۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش، لشکرجھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ اور بریگیڈ 313 سے ہے۔ ان دہشت گردوں کی گرفتاری سرگودھا، بہاولپور، لاہور اور رحیم یار خان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ مبینہ دہشت گرد وں کے قبضے سے آئی ای ڈی بم 2، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز 3، حفاظتی فیوز تار 11 فٹ، ممنوعہ کتابیں 4، کالعدم تنظیم کے95 پمفلٹس، 114 سٹیکرز، رسید بک 1 اور 26225 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف 8 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں