بھرتیاں بدعنوانی کیس، پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع

لاہور (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری عمران عابد نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں بدعنوانی کیس میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی۔ وکیل اینٹی کرپشن نے موقف اپنایا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں پرویز الٰہی کی ظہور الٰہی روڈ پر واقع رہائش گاہ سے41 لاکھ روپے ریکور کیے، پرویز الٰہی سے دو اہم دستاویزات ریکور کرنا مقصود ہے ۔ 12 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اگر ریکوری میں کوئی بے ضابطگی ہوئی تو ٹرائل کورٹ اس کو دیکھ لے گی، یہ کوئی معمولی الزامات نہیں ہیں، تھانہ غالب مارکیٹ میں رپٹ جمع کروانے کا بات با لکل غیر مدلل ہے۔ تفتیش کے لیے وقت دیا جانا چاہیے۔ ہم انہیں عزت و تکریم دے رہے ہیں، پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر، جسٹس سلطان تنویر یکم نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ پرویز الٰہی نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔ اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...