کامونکی‘ بھیرہ‘ لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار + این این آئی) ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے چھ افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے واہنڈو کے راو¿ صائم خان، دھینسر پائیں کے مجاہد، سکھانہ باجوہ کے سجاد، محلہ شریف پورہ کے عبدالوحید، منہیس کے کاشف اور اکبر گھنوکی کے وقاص کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 213کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔211 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے138درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ6 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹریل، 5کمرشل اور207 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو279,063 (دو لا کھ اناسی ہزار تریسٹھ) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 12,726,155 (ایک کروڑ ستائیس لاکھ چھبیس ہزار ایک سو پچپن) روپے ہے۔ سرگودھا سمیت فیسکو نے ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں بجلی چوری کے 3172 مقدمات میں 2637 صارفین کو گرفتار کر لیا گیا اور 24 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی جبکہ 50 روز 3121 گھریلو، 99 کمرشل، 82 زرعی اور 7 انڈسٹریل صارفین سمیت 3309 بجلی چوروں کو 84 لاکھ سے زائد یونٹس ڈال کر پونے 42 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا جس میں حکام نے ٹاسک فورس کو کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ جنرل مینجر فیسکو فیصل آباد نے سب ڈویژن بھیرہ میں بوگس میٹر ریڈنگ اور اوور بلنگ پر ایکسین آپریشن محمد اطہر اور ایس ڈی او آپریشن فیسکو سب ڈویژن بھیرہ زاہد عباس کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ سب ڈویژن بھیرہ میں مقررہ تاریخ گزار کر ریڈنگ کرنے پر بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے صارفین بلبلا اٹھتے تھے۔ شکایت کرنے اور بلوں کی درستگی کے لئے دفتر آنے والی صارفین بجلی سے ہتک آمیز رویہ دونوں افسروں کا معمول تھا‘ فیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید 25 بجلی چور وں کو پکڑ لیا جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان بجلی چوروں کو 46ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 21لاکھ 54ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔