یکجہتی غزہ مارچ کے کیمپ اکھاڑنا ، گرفتاریاں، لاٹھی چارج قابل مذمت،عارف شیرازی

Oct 29, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی اور جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے یکجہتی غزہ مارچ کے کیمپ اکھاڑنے ، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ، انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر کارکنان کی گرفتاریوں اور پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار رہنماﺅں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں اور غزہ کے شہداء زخمیوں اور محصورین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہر اور علاقے میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔مگر افسوس کہ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں یکجہتی غزہ مارچ کے کیمپ اکھاڑ دئیے گئے ہیں۔ گرفتاریاں کی گئےں اور ریاستی دہشت گردی سے غزہ مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جماعت اسلامی کے عہدیداران نے کہا کہ ان شا اللہ 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں یکجہتی غزہ مارچ ضرور ہوگا۔ اسلام آباد کی نتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور امریکاور سرایل نوازی چھوڑ دے۔

مزیدخبریں