راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بدنام زمانہ اصل فرعون تو صرف نوزائیدہ لڑکوں کا قاتل تھا لیکن اسرائیلی حکمران اس سے بھی بڑھ کر ظالم اور سفاک ہیں جو بلاتخصیص جنس و عمر پوری فلسطینی قوم کے بے دریغ قتل عام میں مصروف ہیں۔ان خےالات کا اظہارجماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ راجہ آصف علی خان نے اپنے اےک بےان مےں کےا ہے انہوں نے دنیا بھر کے حکمرانوں اور امن و امان کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زبانی جمع خرچ پر بے مقصد وقت ضائع نہ کریں بلکہ عملاً مظلوموں کی دادرسی اور ظالم کے خلاف چارج شیٹ کی ذمہ داری پوری کریں۔