بھاٹہ چوک مےںفلسطینی مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ

راولپنڈی ( جنرل پورٹر)فلسطینی مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ بھاٹہ چوک راولپنڈی میں پیر عبدالشکور نقشبندی کی سرپرستی میں لگایا گیا پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان ہوش کے ناخن لیں اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں میں اہلیان پاکستان سے اپیل کرتا ہوں مظلوم فلسطینیوں کے لئے دل کھول کر مالی تعاون کریں۔ انہوںنے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتی سطح پر فلسطین کے ساتھ مالی تعاون کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن