راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سیاسی جماعتیں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں تاکہ ووٹرز منشور کی بنیادوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کر سکیںلڑا ﺅ اور حکومت کرو کی پالیسی رکھنے والے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں انتقامی مفاداتی اور الزامی سیاست کرنے والے چہروں کو عوام نے پہچان لیا ہے ذاتی لڑائیوں بے بنیاد دعووں جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کی سیاست نہیں چلے گی عوامی چھلنی لگ چکی ہے جو چھن کر نکلے گا اب وہی سیاست کرے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12راولپنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع امیدوار سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ اسرار احمد عباسی نے ہفتہ کے روز اپنے چیمبر میں مقامی صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھاکہ ہم قومی سطح پر عدم توازن کا شکار ہو چکے ہیں اشرافیہ کے گروہوں نے ملک کو آکٹوپس کی طرح جکڑ رکھا ہے عام آدمی ناانصافی مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ملکی صنعتیں بند ہو رہی ہیں
سیاسی جماعتیں اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں، راجہ اسرار احمد عباسی
Oct 29, 2023