طالبات تعلےم کے ساتھ ساتھ کھےلوں مےں بھر پور حصہ لےں، برےگیڈئیرسجادخان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر فیڈ رل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن چکلالہ ریجن برےگیڈئیرسجادخان نے کہاکہ لڑکیاں ز ندگی کے کسی بھی شعبے میں لڑکوں سے کم نہیں ہیں لڑکیوں کو نصابی کتب کے ساتھ اپنی صحت کے لئے اپنی پسند کے کھیلوں میں ضرورشرکت کرنی چاہیے، جی ایس او ون چکلالہ ریجن لیفٹیننٹ کرنل آفتاب احمدخٹک کا کہناتھا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے والی قومیں زندگی کے ہر شعبے میں ترقی اور عروج پاتی ہیں کیونکہ یہ کھیل کے میدان ہی ہیں جو نوجوانوں کی توجہ مثبت سرگرمیوں کی طرف مبذول کروا کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارتی اور پروان چڑھاتی ہیں، انٹرسکولز نصابی،ہم نصابی اورسپورٹس ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات ایف جی پبلک سکول نمبر2 بوائز طارق آبادمیں منعقد ہوئی ، ایف جی ای آئی چکلالہ ریجن کے ریجنل ڈائر یکٹر برگیڈ ئیرسجادخان اورجی ایس اوون لیفٹیننٹ کرنل آفتا ب احمد مہمان خصوصی تھے، پرنسپل نثاراحمد،پرنسپل محمدا فضل طاہر،پرنسپل ہدایت علی شاہ، پرنسپل افتخار احمد ،پر نسپل عرفان احمد،پرنسپل عمران غنی، پرنسپل ریحانہ امتیاز، پر نسپل فرخندہ اسد، پرنسپل شازیہ خانم اور پرنسپل رابعہ صدف، پرنسپل نیربی بی کے علاوہ گیم انچارجز، پی ٹی آئیز، اساتذہ اورطلباءو طالبات بھی شریک ہوئے،آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن