مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط،عالمی ضمیر جھنجوڑنے کی ضرورت،غلام علی خان

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)ڈویژنل صدر تحریک منئاج القرآن کرنل(ریٹائرڈ) خالد جاوید، ممتاز کشمیری رہنما صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط قائم ہوئے 76 سال گزر گئے،مگر مقبوضہ کشمیر پر تسلط آج بھی ختم نہ ہو سکا، کشمیری مسلمانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے،جو مردہ ہو چکا،انسانی حقوق کے ٹھیکیدا کشمیر اوررفلسطین پر دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں،یورپی ممالک کا کتا بھی مر جائے تو پوری دنیا میں واویلہ مچ جاتا ہے،دوسری طرف فلسطین میں مصومبچو ں ،خواتین،ہسپتالوں،مساجد اور تعلیمی ادا رو ں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل، ناظم تحریک شعیب اعون، عثمان ارشداور دیگر نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داروں کے باوجود مسئلہ کشمیر کا حل نہ کر کے بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، دوسری جانب فلسطین میں مظالم کی انتہا ہو چکی۔

ای پیپر دی نیشن