اےپسماءکے زےر اہتمام فلسطےنی شہداءاور زخمےوں سے اظہار یکجہتی رےلی

Oct 29, 2023

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم مسلمانوں اور بڑی تعداد میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبہ اور اساتذہ نے راولپنڈی پریس کلب سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی،ریلی میں ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کے علاوہ، ڈویژنل صدر ایپسما قاضی نورالحسن، شاہد لطیف، کرنل ر فواد حنیف،عامر انور، آغا شھاب مقصود ، مسز سکینہ فوادبخاری، عدنان نثار، وسیم سیفی، امجد زیب، راجہ آصف محمود، نیر کمال، محمد پرویز، توقیر شاہ، اظہر محمود،نعیم اکبر، عبید الرحمن، شکیل اختر، شاہد یوسف، متین احمد، راجہ نعمان قمر، ڈاکٹر اعجاز، راجہ ثناءاللہ، حافظ محمد یاسین، مبشر احمد و دیگر نے شرکت کی مقررین نے غزہ کی کشیدہ صورتحال پر آر می چیف کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ سید عاصم منیر آگے بڑھ کر مسلم دنیا کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جنگ بندی اور غزہ کے متاثرین تک خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،ابرار احمد خان نے کہا کہ مسلمان حکمران امریکہ اور مغرب کی غلامی سے نکل کر اللہ اور اسکے رسول کی غلامی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی امداد کے لیے میدان عمل میں آئیں۔ اسرائیلی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ 

مزیدخبریں