راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)قائدملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا بنت حضر ت امام موسیٰ کاظم ؑ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کےساتھ ہفتہ کو”یوم عزا“ کے طورپرمنایاگیا۔اس موقع پر مذہبی تنظےموں اور دےنی اداروں کے زےر اہتمام امام بارگاہوں اورعزاخانوں میں مجالس عزا ہوئی ،خواتین کی مجالس میں تابوت حضرت معصومہ قم ؑ ؑ برآمدہوئے،علمائے کرام اورذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت معصومہ قم کا روضہ آج بھی دنیائے حوزاة میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور حرم اقدس مرجع خلائق ہے۔علامہ سیدوقارحسین نقوی القمی کے زیراہتمام علیؑ مسجد سٹیلائٹ ٹاﺅن میں مجلس عزا وماتمداری کانعقاد کیاگیا جس میں مختلف ماتمی دستوں نے ماتمداری کی ۔ قبل ازیں مجلس سے مفتی باسم عباس زاہری، ذاکرمطیع الحسنین کاظمی نے کہا کہ حضرت فاظمہ معصومہ وہ عظیم المرتبت خاتون ہیں جن کااسم مبارک فاطمہ اورآپ کا مشہورترین لقب معصومہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ قم المقدسہ میں آپ کے مدفون ہونے کی وجہ سے آپ معصومہ قم کے نام سے معروف ہیں۔
حضرت فاطمہ معصومہ قم ؑ کا یوم شہادت ”یوم عزا“ کے طورپرمنایاگیا
Oct 29, 2023