اراضی ریکارڈ سنٹر راوت مےں سائلےن کو تمام سہولےات فراہم کی جائےں، ڈی سی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر راوت کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ تمام کمپیوٹر فنکشنل ہونے کے ساتھ ساتھ آپریٹر موجود ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے، سائل کو ٹوکن ایشو کیا جائے تاکہ لوگ اپنی باری سے آگاہ ہو ٹوکن کے مطابق ہی لوگوں کو ڈیسک پر بلوایا جائے، سینٹر میں لوگوں کےلئے بیٹھنے اور پینے کے پانی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے اے ڈی ایل آر کو تنبیہ کی کہ کوئی بھی اہلکار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا اسکے سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سائل کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہونے کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن