راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسرائیلی جارحیت پر فلسطینی بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور دیگر ڈاکٹروں نے لیاقت باغ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شریک ہوئی،مظاہرین نے فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکتر ہمایوں وڑائچ، ڈاکٹر شفیق نیازی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے ہنگامہ طور پر اقدمات کئے جائیں,غزہ پر مسلسل20روز سے جاری بارود کی بارش سے اب تک دوہزار سے زائد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے ہیں،مسئلہ فلسطین اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی قراردادوں اور بیانات سے حل نہیں ہوگا، اس کے لیے انہیں متحد ہوکر جاندارانہ موقف اپنانا اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے، مسلم ممالک بالخصوص عرب ممالک فوری طور پر اسرائیل سے اپنے سفارتی ، ثقافتی ، سماجی تعلقات منقطع کریں۔