کارکنان سے معافی مانگتا ہوں، ساجد محمود کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Oct 29, 2023 | 18:20

ویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چودھری ساجد محمود نے کہا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، یہ ایک دل خراش واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔چودھری ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں اور باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔چودھری ساجد محمود نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات کی پاکستان کے عوام نے بھی مذمت کی۔

9مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو بری کیا جائے۔چوہدری ساجد محمود نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں