غیرملکی جریدے کا پاکستانی سپہ سالار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف

عباس ملک
bureauofficeisb@gmail.com

اسلام آباد میںپندرہ اور سولہ اکتوبر 2024 کوشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس بہت ہی پرامن طریقے سے ہو ا ہے جس کا کریڈٹ مرد آہن سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔پاکستان کی باشعور عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے باشعور عوام نے غیر ملکی قوتوں کے الہ کاروں کے سارے مشن یکے بعد دیگرے ناکام بنا دیئے ،وطن دشمنوں کی تقریبا 30 سالہ جدوجہد کو خاک میں ملانے والی ہستی کو دنیا سید عاصم منیر کے نام سے جانتی اور پہنچانتی ہے۔ اس بات کا اعتراف امریکی سینٹر کمانڈ کے جریدے نے بھی کیا امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے نے چیف آف ارمی سٹاف کو متشدد انتہا پسندوں کے خلاف توانا آواز قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف بھی کیا جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی اقتصادی اور خوشحالی ہے۔دنیا بھر میں تجزیہ نگار آرمی چیف کا دہشت گردی کے بارے میں موقف ففتھ جنریشن وار فیئر اور غیر ملکی جارحیت کے جواب کی صلاحیت اور سماجی اقتصادی اقدامات پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ امریکی قلم کارنے لکھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے نومبر ،2022 کو فوجی کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے کوشاں رہے۔ جریدے نے جنرل عاصم کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں شدت پسندگروپوں فتنہ الخوارج کے خلاف وسیع فوجی اپریشن ہوئے جس کے نتیجے میں 400 22 انٹیلیجنس پر مبنی اپریشن شامل ہیں جن کے نتیجے میں 398 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا سینٹ کام جریدے کے مطابق جنرل عاصم منیر نے یہ واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کو ریاست کے رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا جب کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرے گا جریدے میں لکھا گیا ہے کہ ارمی۔چیف جنرل عاصم منیر ففت وار جنریشن سے درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں اور پاکستان کی خود مختاری کے لیے فوج کی تیاری پر زور دیتے ہیں پاکستان کے خلاف غیر ملکی جارحیت کے حوالے سے جریدے کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا جریدے میں مزید لکھا ہے کہ جنرل عاصم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل گرین پاکستان جیسے انیشو اقدامات کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ملازمتیں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کی ہے جریدے نے ارمی چیف کے اقلیتوں کے تحفظ اور سماجی اقدامات کے بارے میں ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جنرل عاصم منیر مذہبی ہم اہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں جنرل عاصم عدم برداشت کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ جریدے نے جنرل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی کو بھی سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے دور میں امریکہ جیسے ممالک کے ساتھ فوجی اور سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینا قابل تعریف اقدامات ہیں۔ مضمون میں لکھا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے اور انتخابات کے دوران نظم و نسق کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جریدے نے آرمی چیف کے مستقبل کے بارے میں بھی ان کے وڑن کی تعریف کی اور کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا مقصد پاکستان کے اندرونی چیلنجوں سے نپٹنا اور مسلح افواج اور قوم میں ربط پیشہ ورانہ مہارت باہمی اتحاد کو فروغ دینا ہے سینٹ کام جریدے میں شائع ہونے والے مذکورہ مضمون کے حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے ارمی چیف کے بارے میں لکھے جانے والے یہ مضمون ایک غیر معمولی اشاعت ہیں اور اس کا ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اور اس میں کوئی مبالغہ ارائی نہیں ہے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات قوم کو یکجا کرنے اور ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے سینٹ کام جریدے میں کسی بھی ملک کی فوج یا اس کے سربراہ کی تعریف کی جانا معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ جریدہ اپنا ایک مقام حاصل ہے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ایک پیشہ ورانہ فوجی جریدہ ہے جو مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کے خطے میں فوجی اہلکاروں کیلیے ایک بین الاقوامی فورم کے طور پر ریاست ہائے متحدہ کی مرکزی کمان سینٹ کام کی زیر نگرانی شائع کیا جاتا ہے سینٹ کام جریدے میں شائع ہونے والے اس جریدے کے مضامین خالصتا فوجی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان کی اہمیت تسلیم شدہ ہے

ای پیپر دی نیشن