سپریم کورٹ بار کے انتخابات آج، رؤف عطاء اور منیر کاکڑ میں صدارت کیلئے مقابلہ 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ بار کے انتخابات آج 29 نومبر منگل کو ہوں گے۔ چار ہزار 21 وکلاء نئے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں کا انتخاب کریں گے۔ سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر سیکرٹری کے لیے ملک زاہد اسلم اعوان، جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے چوہدی تنویر اختر امیدوار ہیں۔ حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر  سیکرٹری کے لیے سلمان صدیقی جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے میر اورنگ زیب امیدوار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن