اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں الیکشن کمشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ سلمان اکرم راجہ کی درخواست میں الیکشن کمشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمشن کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ کمشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فریقین کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی جائے۔