خیبر پی کے میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں: سپیکر پنجاب اسمبلی  

لاہور( خصوصی نامہ نگار‘این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں ،26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے سے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا گیا ،میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہوا،27ویں آئینی ترمیم کی گنجائش کی ضرورت ہوئی تو اس پر سب مل بیٹھیں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ پولیو ورکرز گھر آئیں تو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، پولیو سانس کی طرح ہوتی ہے پنجاب میں جہاں پولیو ٹیم جائیں تو ہر شہری نوازئیدہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، وہ لوگ دیکھے ہیں جو پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں بہت مشکل زندگی گزار رہے ہیں،پولیو کے قطرے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں پہلی بار اسلامی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کر دیا۔ نمائش میں معروف خطاط واصل شاھد کے آیات قرآنی، اسماالحسنی اور اسماالنبی کے فن پارے رکھے گئے۔نمائش میں سونے کے ورق، کینوس اور کاغذ پر تیار کیے گئے 126 فن پارے آویزاں کئے گئے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر رینا کیونکا سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، Sebestien Lorionیورپین یونین ٹیم لیڈر، فیصل بٹر صوبائی کوآرڈینیٹر مستحکم پارلیمان بھی موجود تھے۔یورپین یونین کے اشتراک سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ای پیپر دی نیشن