کاروباری ہفتے کا پہلا دن سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، 90ہزار کی خدبھی عبور کرلی 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے سے 90345 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔  بازار میں 56 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے بڑھ کر 11728 ارب روپے ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔ جمعہ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 90 ہزار 593 کی بلند ترین سطح بنا کر 89 ہزار 993 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن