واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے امریکی ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق لکھا گیا خط صدر جوبائیڈن کو موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے۔ ہم پاکستان میں جمہوریت کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔
صدر جو بائیڈن کو امریکی ارکان کانگریس کا پاکستان سے متعلق خط موصول
Oct 29, 2024