اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔ خورشید احمد شاہ اس کمیٹی کے سربراہ جبکہ اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم لانے کیلیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوگی، دونوں جماعتوں کے رہنما قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم لانے کیلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا، یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔