لاہور میں مصنوعی بارش سے بھی  خطرہ، سموگ سے حالت خراب

Oct 29, 2024

  لاہور(آئی این پی )لاہور میں    آلودگی اور اسموگ کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کو بھی مصنوعی بارش کے لیے ناساز قرار دے دیا  ۔گردو غبار دھویں کے بادل آلودگی اور اسموگ نے لاہور شہر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ آلودگی کے خاتمے کے لیے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کو بھی مصنوعی بارش کے لیے ناسازگار قرار دیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس  کا کہنا ہے کہ  حکومت کو ٹریفک کے دھویں پر قابو پانے کے لیے موثر حکمت عملی بنانی ہوگی۔لاہور کا صبح کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 523 ریکارڈ ہوا اور عالمی آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں