دبئی کی فرم کا دورہ ایس آئی ایف سی، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سرمایہ کاری میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی "ڈی پی ورلڈ" کے وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈی پی ورلڈ ( DP World) دوبئی کی ایک بڑی اور شہرہ آفاق فرم ہے۔ یوجراج نرائن کی قیادت میں ڈی پی ورلڈ کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی ورلڈ نے کراچی پورٹ اور پیپری کے درمیان کوریڈور( Corridor) بنانے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ ڈی پی ورلڈ نے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو دریافت کرنے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ ڈی پی ورلڈ نے پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر ( Logistic Sector) میں مشترکہ منصوبوں کی تلاش اور سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن