6 میچز ہارنے کے بعد افراتفری تھی،شان مسعود سے پوچھا کیسے صبر وتحمل پیداکیا:رمیزراجہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے سابق چیئرمین  رمیز راجہ کا قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو سے متعلق ردعمل سامنے آگیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا  میرا مطلب شان مسعود کو نیچا دکھانا ہرگز نہیں تھا۔ سوال کرنا میرا حق ہے۔ پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔ کسی نے مکمل انٹرویو نہیں دیکھا ۔ میں نے شان مسعود سے پوچھا شکست کے بعد کیسے صبر وتحمل پیدا کیا؟۔ شان مسعود میرے بیٹے کی عمر کے ہیں۔  ایک جیت کے بعد ہم بھول جاتے ہیں کہ بہت منزلیں طے کرنی ہیں۔ پاکستان 6 ٹیسٹ میچ ہارا تو میں نے نہیں کہا شان مسعودکو ہٹا دیں۔مجھ پر دباؤ رکھنے کیلئے سیاست کی جاتی ،جو کرکٹ نہیں کھیلے۔ وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...