لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔ادارے میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء کے ساتھ وقت گزارا۔ سماعت کی کمزوری، بصارت سے محروم اور آٹزم کے شکار بچوں سے ملاقات کی۔ذہنی طور پر معذور طلباء کے وارڈز کا بھی دورہ کیا۔سپیشل بچوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سالگرہ منائی۔سپیشل بچوں میں گڈی بیگز تقسیم کیے۔ تمام طلباء کیلئے معیاری تعلیم اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن کا دورہ
Oct 29, 2024