لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر بہاولپور کی پانچ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز لاہور پہنچے۔ملاقات میں صدر بہاولپور بار محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ، صدر احمد پور شرقیہ بار دیوان عبدالرشید بخاری، صدر تحصیل بار یزمان تصدق حسین ایڈووکیٹ، صدر تحصیل بار خیر پور ٹامیوالی رانا محمد عامر اور صدر حاصل پور بار سید حسن اشفاق گیلانی، سیکرٹری قانون پنجاب بلال احمد لودھی موجود تھے۔پنجاب حکومت نے بہاولپور کی 5بار ایسوسی ایشنز کیلئے مجموعی طور پر 2کروڑ روپے کی گرانٹ دی‘ جو ای لائبریری، کنٹین، بار رومز کی تزئین و آرائش، ٹف ٹائل، مسجد کی بحالی، بجلی کنکشن و دیگر کاموں کیلئے استعمال کی جائیگی۔ملاقات میں صدور و جنرل سیکرٹریز نے مختلف مسائل پیش کیے۔صوبائی وزیر نے کہا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ضرورت پڑنے پر مزید گرانٹ دی جائیگی۔
بہاولپور کی 5تحصیل بارزکو2کروڑ کی گرانٹ دیدی:صہیب احمد بھرتھ
Oct 29, 2024