لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں فیملی کون کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی محبوب، ڈاکٹر طارق میاں، فیملی فزیشنز اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے شرکاء سے اپنے خطاب میںکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔