لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسی ساگا کینیڈا میں عظیم الشان ’’غوث الاعظم کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستند علم استاد کے بغیر حاصل نہیں ہوتا ۔ ادب، وفا اور حیاء کے بغیر علم زہریلے سانپ کی طرح ہے۔ علماء نوجوانوں کے ایمان و اعتقاد کی فکر کریں۔انہوں نے کہا سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ایک برگزیدہ عظمت والے اہل اللہ، صاحب تقویٰ و شریعت اور متبحر عالم دین ہیں، آپ نے اپنے عملی کردار، تصنیف و تالیف اور اپنی تبلیغ سے بنائے دین کی حفاظت کی۔ نوجوانوں کو چاہیے علم والوں اور اولیائے اللہ کی صحبت اختیار کریں۔