لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے رائے ونڈ کے علاقہ میں نجی فوڈ کمپنی کی کیش وین پر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کا حکم دیدیا۔ دریں اثناء آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام سے ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری ہیں اور لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ رواں برس سموگ کے تدارک کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں 957 ملزمان گرفتارکئے گئے جن کیخلاف 1245 مقدمات درج کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کاروائیوں میں 73 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف182 مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس اس فیملی کے ہر رکن کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ ماتحت فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور محکمانہ امور اور ذاتی مسائل سے متعلق ہر معاملے میں ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ جبکہ آئی جی کی گوجرانوالہ آمد ترقیاتی پراجیکٹ کا جائزہ لیا ۔بروقت تکمیل کی ہدایت ۔