لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت وامیر حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے جامع حزب الاحناف (مرکز اہلسنت) میں ناظم اعلیٰ حزب الاحناف پیر سید حیدر مصطفیٰ رضوی کے زیر انتظام مشائخ حزب الاحناف خلیفہ اعلیٰ علامہ دیدار علی شاہ،بانی صدر جمعیت علماء پاکستان علامہ ابوالحسنات‘ محمد احمد قادری،بانی صدر تنظیم المدارس پاکستان سید ابوالبرکات‘ سید احمد قادری اور سابق چیئرمین رویت حلال کمیٹی پاکستان شارح بخاری، علامہ محمود احمد رضوی شاہ بخاری کے عرس پرتاجدار ختم نبوت کانفرس سے خطاب کرتے کہا مشائخ حزب الاحناف کی مذہبی و ملّی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا حضور اکرم ؐ کی تعلیمات پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں۔ کانفرس میں سجادہ نشین دربار میراں حسین زنجانی پیر ادریس شاہ زنجانی،چیئرمین عالمی تنظیم عظمت مصطفی پیر اویس شاہ زنجانی، پیر ندیم اشرف رضوی، علامہ اشرف شاکر،عطا محمد گولڑویودیگرنے شرکت کی۔