امریکی قونصل جنرل لاہور کا اسٹیورٹ پاکستان پرائیویٹ کمپنی کا دورہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)امریکی قونصل جنرل برائے لاہور،کرسٹن کے ہاکنز نے اسٹیورٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ کیا۔  اسٹیورٹ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اپنے لاہور دفتر سے اسٹیورٹ ٹائٹل کو ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات اور سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ قونصل جنرل ہاکنز نے چیف انفارمیشن آفیسر مسٹر جان ہام اور اسٹیورٹ پاکستان کی سینئر قیادت سے ملاقات کی۔ کمپنی کی ترقی، پاکستانی معیشت میں اس کے کردار اور پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی آپریشنز اور خدمات کے شعبے میں مزید تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر ہام نے ہاکنز کو بتایا کہ اسٹیورٹ اپنے ملازمین کا بہت خیال رکھتی ہے اور اسے یو۔ ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے مطابق "2024-2025 کے بہترین کام کرنے والے اداروں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز اسٹیورٹ کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...