جیل ہسپتالوں میں ڈاکٹرز مستقل بنیادوں پر تعینات کرینگے، خواجہ عمران نذیر 

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب کے جیل ہسپتالوں میں ہیلتھ ریفارمز کے سلسلہ میں آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر میں اعلیٰ اجلاس صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب اور آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ قیدی مریضوں کو ایمرجنسی سہولیات جیل ہسپتالوں میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ہسپتالوں میں ویمن میڈیکل آفیسر سمیت ڈاکٹرز مستقل بنیادوں پر تعینات کیئے جائیں گے اور 43 جیل ہسپتالوں کی ضروریات کے مطابق مرحلہ وار ریویمپنگ کی جائیگی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا قیدی مریضوں کو ادویات سمیت دیگر علاج معالجہ کیلئے ٹیکنکل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائیگا۔ جیل ہسپتالوں میں قائم17 منشیات بحالی مراکز کا جلد افتتاح کردیا جائیگا۔ تمام جیل ہسپتالوں کیلئے سٹاف سمیت ریسکیو گاڑیاں فراہم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن