لاہور(کامرس رپورٹر) فاطمہ فرٹیلائزر پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جیز امپیکٹ فریم ورک پر عمل درآمد کرکے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پیکیساتھ شراکت داری کرنیوالی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی۔ سی او او اسد مراد نے کہا یہ کامیابی پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں فاطمہ فرٹیلائزر کے قائدانہ کردار کی توثیق کرتی ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر نے کس طرح اپنے آپریشنز میں امپیکٹ فریم ورک کو شامل کیا ایک خصوصی مہم میں بتایا گیا ہے جس میں اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز سے ہم آہنگ ان آٹھ اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
فاطمہ فرٹیلائزریو اینڈ ڈی پی کیساتھ شراکت داری کرنیوالی پہلی پاکستانی کمپنی
Oct 29, 2024